• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں کی اکثریت مغربی کنارے کو فلسطین میں شامل کرنے کی مخالف

بدھ 26-12-2012
in فلسطین
0
plf zonist majority
0
SHARES
1
VIEWS
 

فلسطینی ریاست کی منزل کھوٹی کرنے کے لیے اسرائیل کے تمام ریاستی ادارے اور یہودی طبقات اپنے اپنے طور پرسرگرمہیں اور فلسطینی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے روکنے کے لئے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

انتہا پسند یہودیوں کے ذریعے ایسے عوامی سروے پیش کئے جاتے ہیں جن میں فلسطینی ریاست کو ناکام بنانے کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہوتا ہے۔اسرائیل میں ہونے والے عوامی سروے کے نتائج کے مطابق یہودیوں کی اکثریت مقبوضہ غرب اردن کو فلسطینی ریاست میں شامل کرنے کے بجائے اسے اسرائیل کا حصہ قرار دینے کی حامی ہے۔ عبرانی اخبار’’معاریف‘‘ کی ویب سایٹ پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے عوامی سروے میں 66 فیصد شرکاء نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اسرائیل کے پہلو میں اس کے برابر فلسطینی ریاست کے تصورکی حمایت نہیں کریں گے۔ صرف گیارہ فی صد نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اظہار کیا۔ اکاون فی صد یہودیوں نے مغربی کنارے کے سیکٹر ای ون میں یہودی کالونیوں کو برقرار رکھنے اور اس علاقے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی حمایت کی، جبکہ صرف نو فی صد نے معالیہ ادومیم اور اس سے ملحقہ دیگر یہودی کالونیوں کو ختم کرنے کے حق میں رائے دی۔

اسی سروے کے ایک دوسرے حصے میں آئندہ ماہ جنوری میں صہیونی پارلیمنٹ کے ہونے والے انتخابات کے متوقع نتائج کے بارے میں بھی شہریوں سے رائے معلوم کی گئی۔ سروے جائزے کے مطابق  رائے دہندگان کی اکثریت کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ اور وزیرخارجہ کی آویگڈورلائبرمین کی جماعت ’’اسرائیل بیتونا‘‘ پر مشتمل اتحاد  120 کے ایوان میں 37 نشستیں لے سکتا ہے۔ لیبر پارٹی 20، البیت الیہودی 12، شاس 11 جبکہ کدیما پارٹی28 نشستیں لے سکتی ہے۔ عوام کی اکثریت اس بات پرمتفق ہے کہ پیش آئند پارلیمانی انتخابات میں کوئی ایک پارٹی بھی حکومت کی تشکیل کے لیے مطلوبہ نشستیں نہیں جیت سکے گی بلکہ موجودہ حکومت کی طرح آئندہ سیشن میں بھی مخلوط حکومت ہی کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.