• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں پر حملوں کی آڑ میں القدس کے باشندوں کی شہریت منسوخ کرنے کی سازش

پیر 24-11-2014
in فلسطین
0
plf citicenship
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیرداخلہ گیلاد ارڈان نے اپنی وزارت کے متعلقہ حکام کو فلسطینی باشندوں کی بیت المقدس کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے غور کرنے اور خصوصی اختیارات کے ذریعے یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث قرار دے کر فلسطینیوں کو القدس بدر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ارڈان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس فلسطینی باشندے کی بیت المقدس کی شہریت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس یہودی آباد کاروں پر براہ راست حملوں یا حملوں کے لیے اکسانے کا شبہ ہو۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرداخلہ نے القدس کے باشندوں کی بیت المقدس کی شہریت منسوخ  سازش ایک ایسے وقت میں تیار کی ہے جب دوسری جانب صہیونی کنیسٹ میں اسی نوعیت کا ایک مسودہ قانون بھی زیرغور ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ یہودی آباد کاروں پر حملوں کے مرتکب فلسطینیوں کو بیت المقدس سے نکال دیا جائے۔ یہ مسودہ قانون اسرائیل کی دائیں بازو کی شدت پسند سیاسی جماعت جیوش ہوم کے رکن ایلیت چاکید کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔ مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے وہ تمام باشندے جن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ہو انہیں القدس سے نکال باہر کیا جائے۔ مجوزہ مسودہ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملے چاہے وہ گاڑیوں کے ذریعے کچلنے کے ہوں یا چاقو اور دیگر آلات قتل کے ذریعے کیے گئے ہوں انہیں دہشت گردی تصور کیا جائے اور ان کے مرتکب فلسطینیوں کو القدس سے نکال دیا جائے۔

اس قانون میں وزیرداخلہ کو فلسطینی شہریوں کی القدس کی شہریت ختم کرنے کے لیے خصوصی اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.