مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق یہودی شرپسندوں نے قدیم الخلیل شہر میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا۔ تشدد کے نتیجے میں ایک کم عمر بچی جس کی شناخت فرح ابو سنینہ کے نام سے کی گئی ہے زخمی ہوگئی ہے۔ زخمیوں میں جنوبی الخلیل کے فوار کیمپ سے تعلق رکھنے والے یعقوب الکومی نامی ایک نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ دوما میں نابلس میں ایک فلسطینی خاندان کو یہودیوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کےہولناک واقعے کے بعد یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
ادھر الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ منگل کے روز یہودی فوجیوں نے الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور تلاشی کے دوران عثمان الجعبری، وائل المشنی محمد ابو ریان اور محمود حجازی کو حراست میں لے لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
