(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سوموار کے روز ایک مشہور یہودی دہشت نے ایک فلسطینی بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غنڈہ گرد یہودی باروخ مارزل نے جنوبی الخلیل میں ایک فوجی چوکی کے قریب دس سالہ دانیا ابو رمیلہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کے نتیجے میں بچی کے چہرے، سر، گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ یہودی غنڈہ گرد کی اس وحشیانہ کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باروخ نامی یہودی کے حملے کے وقت اسرائیلی فوجی اہلکار بھی قریب ہی موجود تھے۔
