• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی تنظیموں کی انتہا پسندوں کو قبلہ اوّل پریلغار کی خطرناک ترغیبات

جمعہ 12-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0297
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی علم بردار انتہا پسند یہودی تنظیموں کے گروپ ’’اتحاد تنظیمات ہیکل‘‘ نے اپنی شرپسندانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک بار پھرانتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اوّل پریلغار کرنے پراکسانا شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہودی انتہا پسندوں کی نمائندہ تنظیموں کے اتحاد نے اپنے ایک بیان میں یہودیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موسم بہارکے موقع پر تلمودی مذہبی تہواروں کےدوران جبل المکبر، دیوار گریہ(دیوار براق) اور دیگر مقامات پر حاضری کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔ بیان میں یہودیوں سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپریل میں ہونے والی عید الفصح کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کےلیے آج ہی سے تیاریاں شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق یہودی شرپسند گروپوں کی جانب سے انتہا پسندوں کو قبلہ اوّل پریلغار کرنے کی ترغیبات پرمبنی بیانات سوشل میڈیا اور انتہا پسندوں کی مقرب دوسرے ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر شائع کیے جا رہے ہیں۔

یہ اشتعال انگیز ترغیبات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حالیہ ایام میں یہ خبریں بھی گردش میں ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کابینہ میں شامل انتہا پسند وزراء نے کہا ہے کہ وہ پچھلے سال اردن اور تل ابیب کے درمیان مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی تعداد کم کرنے کے حوالے سے طے پائے معاہدے پرعمل درآمد کے پابند نہیں ہیں۔ اسرائیلی وزراء کی جانب سے ان بیانات سے یہ بات آشکار ہوگئی ہے کہ اسرائیل میں حکومتی سطح پر قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی منصوبہ سازی کی جاتی ہے۔ یوں اسرائیلی حکومت انتہا پسند یہودیوں کو اپنی مذموم سازشوں کی تکمیل کے لیے ہرممکن سہولت مہیا کررہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.