• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بلوائیوں کی فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام

اتوار 03-01-2016
in فلسطین
0
AlQuds Night
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی خاندان کو گھرمیں زندہ جلانے کی کوشش کی تاہم مقامی شہریوں نے یہودی بلوائیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے فلسطینی خاندان کو بچالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت فوریک کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی شہری کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم مقامی شہریوں نے یہودی بلوائیوں کی سازش ناکام بنا دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ’’ایتمار‘‘ یہودی کالونی سے آئے شرپسندوں نے فلسطینی شہری نھاد محمد حننی کے گھر اور اراضی پردھاوا بول دیا۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کے گھر پر متعدد پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی تاہم مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کےتحت یہودی شرپسندوں کی سازش ناکام بنا دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی شہریوں کو خبر دی گئی کہ بیت فوریک قصبے میں ایک مکان پر یہودی بلوائیوں نے یلغار کی ہے جس کے نتیجے میں مکان کو آگ لگ گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے فوری مدد کو پہنچ کر دشمن کی سازش ناکام بنا دی۔ مقامی شہریوں کی آمد پر یہودی آباد کار فرار ہوگئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.