• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بستیوں کی تعمیر عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار

جمعرات 26-09-2013
in فلسطین
0
plf 1 alq
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس اور ملک میں دیگرمقدس مقامات کی حفاظت پر مامور فلسطینی مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مشترکہ ادارے نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر فلسطین سے متعلق عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

فلسطینی مسیحی اور مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم”مسلم۔ مسیحی سپریم کونسل برائے مقدسات فلسطین” کے سیکرٹری جنرل حنان عیسیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کا قیام تمام عالمی معاہدوں بشمول جنیوا کنونشن مجریہ سنہ 1948ء کی رو سے غیرقانونی اقدامات ہیں۔ عالمی قوانین کی رو سے فلسطینیوں کو ان کے وطن میں آزادی کے ساتھ رہنے اور زندگی گذارنے کے حق کی حمایت کی گئی ہے مگر صہیونی ریاست کی فلسطین دشمن پالیسیاں عالمی قوانین اور معاہدوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔

حنان عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ یہودی کالونیوں کو کسی قسم کا آئینی اور قانونی تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ اسرائٓیل کے ایسے اقدامات قابل تسلیم نہیں ہوں گے جن کے ذریعے فلسطینیوں کے تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہو گی۔

اسرائیل کی قائم کردہ تمام یہودی کالونیاں نہ صرف فلسطینیوں کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ ان کے قومی تشخص کو تباہ کرنے کی ایک خطرناک سازش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں یہودی کالونیوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے رہا ہوں۔ اب یہ عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو ان معاہدوں کی خلاف ورزی سے باز رکھے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.