• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کے دھاوے قبلہ اوّل کے لیے سنگین خطرہ ہیں: شیخ رائد صلاح

جمعہ 08-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0936
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کے سرکردہ اور بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح نے خبردار کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی قبلہ اوّل کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاؤں نے مقدس مقام کے حوالے سے ایک انتہائی خطرناک مرحلے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے پس پردہ اسرائیل کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسی کار فرما ہے۔ یہودی گروپ ایک سازش کے تحت مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومتوں کی جانب سے انہیں مکمل مدد اور حمایت حاصل ہوتی ہے۔

الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ یہودیوں کا مذہبی ایام کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ چاہے مذہبی تہوار ہوں یا نہ ہوں یہودی شرپسند روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اوّل میں گذارنے کی کوشش کریں تاکہ انتہا پسند صہیونیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور اپنی شرانگیزی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

فلسطینی رہنما نے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے عالم اسلام کی جانب سے موثر کوششیں نہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم امہ کو قبلہ اوّل کے دفاع کی فکر ہی نہیں۔ عرب ممالک کی طرف سے بھی یہودیوں کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاسکا ہے۔ عالم اسلام کی مبینہ غفلت یہودی آباد کاروں کو قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے کا حوصلہ اور ہمت فراہم کرتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.