• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں نےجنت نظیروادی جنین شہرکو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا

جمعہ 15-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1012
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب صہیونی فلسطینیوں کے خلاف ہرمحاذ اور ہرجہت سے جنگیں مسلط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا جینا حرام کرنے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح کے گھناؤنے حربوں میں فلسطین کے جنت نظیر شہروں کو کوڑے دان میں تبدیل کرنے کی سازشیں بھی اپنے نقطہ عروج پرہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنین شہر کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے آس پاس قائم کی گئی یہودی کالونیوں کے آباد کار جنین شہر کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر یہودی کالونیوں سے نکالا جانے والا سیکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ پھولوں کی وادی اور جنت نظیر کہلانے والے شہر کے پرفضاء مقامات میں پھینکا جاتا ہے جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں میں وبائی پھوٹنے لگی ہیں۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی پولیس اور دیگر حکام کے پاس کوڑے کرکٹ پھینکے جانے کی شکایات کرکے تھک چکے ہیں مگر صہیونی حکام کےطرز عمل سے ایسے لگتا ہے کہ یہ مکروہ حربہ ان کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

مقامی شہریوں نے فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی توجہ بھی اس اہم معاملے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی مگر فلسطینی اتھارٹی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کوڑے کے تیزی سے پھیلتے ڈھیر مقامی فلسطینی آبادی حتیٰ کہ حیوانی اور نباتاتی زندگی پربھی گہرے منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.