(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لے کرحراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔ تینوں پر یہودی آباد کار پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں فلسطینی بچوں کو پرانے بیت المقدس سے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں انہیں ’’القشلہ‘‘ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں فلسطینی لڑکوں کی عمریں 13 سال کےدرمیان ہیں۔ انہیں ایک یہودی آباد کار خاندان کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ ان فلسطینی لڑکوں نے اپنی ہی عمر کے ایک یہودی لڑکے پرتشدد کیا تھا۔
