• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی انتہا پسندوں کا ربیوں اور صہیونی فوجیوں کی معیت میں قبلہ اول پردھاوا

بدھ 22-01-2014
in فلسطین
0
plf sehoni
0
SHARES
0
VIEWS

 

مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوں اور مقدس مقام میں داخل ہو کر اس کی مبینہ بے حرمتی کے ارتکاب کا مکروہ عمل بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز کم سے کم  157  یہودی آباد کاروں،

صہیونی فوجیوں اور یہودی ربیوں نے مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کی۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمود ابو العطا نے خبر رساں ایجنسی”الصفا” کو بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے انتہا پسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے کئی گروپ کل منگل کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

علی الصباح مسلمانوں اور فلسطینیوں سے نفرت میں مشہور یہودی ربی”یہودا گلیک” کی معیت میں کم سے کم  46  یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ لوگ کئی گھنٹے تک مسجد کے اندر گھومتے رہے۔

ابھی یہ مسجد اقصیٰ کے اندرہی تھے کہ صہیونی فوج میں نئے بھرتی ہونے والے 90  مرد وخواتین رنگروٹ مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں آدھمکے۔ اس موقع پر انہیں مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کےحوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں اسرائیلی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کی معیت میں کم سے کم  21  یہودیوں کا ایک اور گرپ بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا جو اس کی گیلریوں اور چھتوں پربھی گھومتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی انٹیلی جنس کی معیت میں دھاوا بولنے والے یہودی آباد کار جامع مسجد القبلی، جامع مسجد القدیم، مصلیٰ المروانی اور قبۃ الصخرۃ میں گھومتے رہے۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں لانے اور انہیں وہاں مذہبی رسومات کی ادائی کا موقع فراہم کرنے کی جتنی بھی سازشیں ہو رہی ہیں ان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے براہ راست ملوث ہیں۔ کیونکہ جب بھی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں پولیس اور فوج کی جانب سے سخت سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔ جبکہ فلسطینی نمازیوں کو جمعہ کے روز قبلہ اول میں داخلے سے بھی روکا جاتا ہے۔

محمود ابو العطاء نے انکشاف کیا کہ یہودی انتہا پسندوں کی بیت المقدس میں داخلے کی سازشوں میں اضافہ کرنے اور زیادہ سےزیادہ یہودیوں کو قبلہ اول میں لانے کے لیے مراکشی دروازے کے ساتھ اب باب القطانین کو بھی کھولنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت اور فوج کی کارروائیوں کو قبلہ اول کی تقسیم کی سنگین سازش کا حصہ قرار دیا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.