(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آبادکاروں کا صیہونی پولیس کے ہمراہ فلسطینی کسانوں پر حملہ، زیتون کی تیار فصل کا بڑا حصہ ضبط کرتے ہوئے فلسطینی کسانوں کو ان کے باغات سے بے دخل کردیا۔
فلسطین میں یہودی آبادکاری کےمخالف سماجی کارکن غسان دغلس کے مطابق شرپسند یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس شہر کے جنوب میں واقع جالود قصبے میں صیہونی پولیس کے ہمراہ زیتون چننے والے فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا ، انھیں زدوکوب کرنے کےبعد ان کے باغات سے بے دخل کرتے ہوئے زیتون کی تیار فصل جو بازار لے جانے کیلئے بالکل تیار تھی اس کو ضبط کرلیا ۔