(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض انتہا پسند یہودی آباد کاروں ایک دفعہ پھر انٹیلی جنس آفیسرز کی سرپرستی میں مسجداقصی پر دھاوا،86 کے قریب یہودی آباد کار مسجد میں دندناتے ہوئے داخل ہو گئے اور مسجد کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد اقصی میں داخل ہوکر بے حرمتی کرنا،وہاں کے تقدس کو پامال کرنا اور وہاں موجود نمازیوں پر تشدد کرنا اب یہودی آباد کاروں کا مستقل وطیرہ بن چکا ہے۔گزشتہ روز بدھ کو بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا جب چھیاسی کے قریب یہودی آباد کار جن میں بیس کے قریب صہیونی مدرسوں کے طالب علم بھی شامل تھے نے ایک دفعہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔
اسلامی اوقاف کے ترجمان فارس ال دبیس کا کہنا تھا کہ علی الصبح 86 کے قریب یہودی آباد مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور اس کے احاطے میں دندنانے لگے،انکے ہمراہ انٹیلی جنس افسران اور بڑی تعداد میں مسلح اسرائیلی پولیس بھی موجود تھی۔انہوں نے وہاں موجود نمازیوں پر تشدد بھی کیا۔
آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک مسجد اقصی میں کشیدگی کی صورتحال ہے،اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔