یہودی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی زیر حفاظت الخلیل کے قدیم حصے پر دھاوا بول دیا جبکہ آبادکاروں کے ایک گروہ نے سلفیت کے شمالی علاقے میں زمین کو بلڈوزر کی مدد سے ہموار کردیا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سینکڑوں یہودیوں نے سلفیت کے شمال میں موجود حارس گائوں پر علی الصباء دھاوا بول دیا اور اسرائیلی فوج کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر قبضے میں لی جانیوالی زرعی زمین پر تلمودی رسومات ادا کیں۔

اس کے علاوہ آبادکاروں کے کچھ گروہوں نے حارس اور دئیر استیا دیہات میں زمین کو ہموار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تاکہ قریب ہی موجود رفافا یہودی بستی کی توسیع کی جاسکے۔
الخلیل میں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی زیر حفاظت قدیم شہر کی سڑکوں پر گشت کیا اور فلسطینی شہریوں کی بے عزتی کی اور اشتعال انگیز حرکات کیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے شمال میں موجود عروب مہاجر کیمپ کی گلیوں میں بھی گشت کیا۔ اس دوران کسی حراست کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔