مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے ایک فلسطینی شخص اور اس کی اہلیہ پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا۔ جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے قریبی قصبے حلحول میں کارروائی کرتے ہوئے دو شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا گیا کہ کریت اربعہ یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے راس کے علاقے میں محمد القیمیری اور ان کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کو فلسطینی طبی عملے نے ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انہیں درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمالی قصبے حلحول پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے دوسرے دیہات کو جانے والے راستوں پر ناکے لگا کر انہیں بند کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس موقع پر دو فلسطینی لڑکوں 17 سالہ قصی قواسمہ اور 19 سالہ علاء الارجہ کو حلحلول سے حراست میں لے لیا۔
