• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آبادکاروں نے نابلس میں مسجد کو آگ لگا دی

بدھ 15-10-2014
in فلسطین
0
plf setonfire
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے عقربا میں مسجد ابو بکر کو آگ لگادی اور مسجد کی دیواروں پر پینٹ کی مدد سے نسلی تعصب پر مبنی نعرے اور دھمکیاں لکھ دیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائںدے نے ایک مقامی سماجی کارکن کے حوالے سے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے خواتین کے لئے مختص مسجد کی پہلی منزل کو آگ لگا دی۔

آبادکاروں کی اس کارروائی کا علم اس وقت ہوا جب مقامی رہائشی صبح کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد آئے اور انہوں نے آگ کا بجھانے کی کوشش کی۔ عقربا قصبے کو تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی ایک کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب جنونی آبادکاروں نے ایک زراعت کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

دریں اثناء قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوا بول دیا اور وہاں مختلف مقامات پر متعدد عارضی ناکے لگا دئیے۔

ادھر جنین میں اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں عرابا، قباطیہ، مصلیہ، زبابدیہ اور مثلون کے قصبات پر دھاوا بول دیا اور پورے شہر میں جگہ جگہ پوزیشن سنبھال لیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوجیوں نے اس دوران فلسطینی گاڑیوں کو روک کر ان کی چیکنگ کی تھی۔ اس موقع پر کسی حراست کی خبر نہیں ملی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.