مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مادما ٹاؤن میں پینے کے لیے بہار کے پانی کے ذخیرے پر قبضہ کر لیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ یتسھار یہودی بستی کے یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے ٹاؤن کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کے زیر استعمال پانی کے کنویں ’’الشعرہ‘‘ کے اطراف فصیل قائم کر کے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ کنویں کے اطراف باڑ بنانے کا یہ عمل اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ الشعرہ کنویں سے علاقے کی زرعی فصلوں کو پانی مہیا کیا جاتا ہے، پانی کا یہی ذخیرہ علاقے کے لوگوں کے پینے کے کام آتا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین