(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے پر شرپسند یہودی آباد کارنے 17 سالہ فلسطینی طالبہ کو تیز رفتار کار سے کچل کر فرار ہوگیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز شرپسند یہودی آباد کارنے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے مشرقی قصبے "کسان ” کی رہائشی سترہ سالہ فلسطینی طالبہ یاسمین غزل کو اس اپنی تیز رفتار کار سے کچل ڈالا جب وہ سڑک کنارے اسکول جارہی تھی ، یہودی آباد کار نے فلسطینی طالبہ کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگئی ۔
موقع پر موجود افراد نے زخمی طالبہ کو قریبی اسپتال یاما مہ منتقل کیا تاہم اس دوران یہودی آبادکار فرارہوگیا ۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کےمطابق صیہونی حکومت کی سرپرستی میں یہودی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں پر دہشتگردانہ حملے کرتے ہیں اور اس حوالے سے فلسطینیوں کی کوئی درخواست کوئی فریاد نہیں سنی جاتی۔