یورپی پارلیمنٹ کے جنرل سیکرٹری انڈرسن جونسن نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید میں فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کا مسئلہ زیر بحث لایا جائے گا- یورپی پارلیمنٹ کا آئندہ سیشن 19سے 21 اکتوبر تک جنیوا میں ہو گا- انڈرسن جونسن نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی مغوی فلسطین اراکین پارلیمنٹ کے مسئلے کو یورپی پارلیمنٹ میں اٹھائے گی- یورپی پارلیما نی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں اسرائیل سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-کمیٹی اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہے – کچھ عرصہ قبل اسرائیل نے فلسطینی قانون ساز کے گرفتار ارکین میں سے نو کو رہا کر دیا- انڈرسن جونسن نے ان خیالات کا اظہار ’’عالمی مہم برائے رہائی فلسطین اراکین پارلیمنٹ ‘‘کے سربراہ مشیر المصری کے خط کے جواب میں کیا- مشیر مصری نے انڈرسن جونسن کو ایک خط لکھا تھا جس میں فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں پرمذمتی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا- یورپی پارلیمنٹ کے جنرل سیکرٹری نے اس خط کے جواب میں مغوی فلسطینی اراکین پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ پالیسی کو مسترد کیا-