• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یو اے ای ،اسرائیل معاہدہ خیانت اور فلسطینی قوم پرحملہ ہے، محمود عباس

جمعہ 14-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
یو اے ای ،اسرائیل معاہدہ خیانت اور فلسطینی قوم پرحملہ ہے، محمود عباس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  محمودعباس کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا امارات کا یہ فیصلہ فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت اور فلسطینیوں پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

امارات کی طرف سے اسرائیل کےساتھ دوستی معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینی صدر عباس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ  میں اپنے دفتر میں فلسطینی اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ، اجلاس کے بعد جاری اپنے بیا ن میں  فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں ‘دوستی معاہد’ کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امارات کا یہ دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے کہ اس نے فلسطینی اراضی پراسرائیل کی خودمختاری روکنے کے لیے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، امارات کا یہ فیصلہ فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت اور فلسطینیوں پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کا قبضہ مزید مستحکم کرنے میں تل ابیب کی مدد کرنے کے مترادف قرار دیتی ہے۔  امارات کا فیصلہ فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی راہ ہموار کرنے، القدس کو یہودیانے اور فلسطینی مقدس مقامات جن میں مسجد اقصیٰ خاص طور پر شامل ہے کی منظم بےحرمتی میں اسرائیل کی مدد کے مترادف ہے۔

Tags: صیہونی ریاستفلسطینی صدرمحمود عباسیو اے ای
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.