یروشلم کی اوقاف فائونڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ عزام الخطیب نے تصدیق کی ہے کہ فائونڈیشن نے اسرائیلی سیاحتی کمپنی سے قدیم شہر میں ایک پارک کے قیام کے منصوبے پر معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
فائونڈیشن نے ان صیہونی منصوبوں کے خلاف اپیل کی جن کا مقصد قدیم شہر میں آبادکاروں کی سہولت کے لئے نئی سڑکیں تعمیر کرنا ہے۔
الخطیب نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ اوقاف فائونڈیشن اس منصوبے کے خلاف ثابت قدمی سے کھڑی رہے گی اور قدیم شہر میں اوقاف کی املاک کی حفاظت کے لئے کام کرتی رہے گی۔
اسرائیلی سیاحتی کمپنی نے قدیم شہر کے تاجروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے اوپر پارک کی تعمیر کے لئے جگہ فراہم کریں۔
لوتھران چرچ نے بھی اس معاملے میں اس منصوبے کے خلاف اپیل کی ہے خاص طور پر اس لئے کہ وہ بھی اس علاقہ میں وقف املاک کے مالک ہیں۔
فلسطینی تاجروں نے اس کمپنی کی انجئینیرنگ ٹیموں سے معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
