• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یاسرعرفات کی موت کی تحقیقات میں رام اللہ اتھارٹی مبینہ غفلت کی مرتکب ہوئی:ھنیہ

جمعہ 06-07-2012
in فلسطین
0
plf haneyya
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم انتظامیہ سابق صدر یاسرعرفات کی موت کے حقائق جاننے کے بارے میں مبینہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ یاسرعرفات کو زہر دے کران کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ یاسرعرفات کی موت کا صحیح سمت میں تعین نہ کیے جانے سے فلسطینی سیکیورٹی پر کئی سوالیہ نشان ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق وزیراعظم ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الجزیرہ ٹی وی پر نشر سوئٹرزلینڈ کے ڈاکٹروں کی اس رپورٹ کو ہمیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ یاسرعرفات کی موت اگر زہر دے کرواقع ہوئی ہے تو یہ ہماری سیکیورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یاسرعرفات کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے رجوع کرنا پڑے تو اس میں بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔ کسی فلسطینی لیڈر کا اس طرح اندھا قتل کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ یاسرعرفات کو ایک منظم سازش کے تحت قتل کیا گیا، لیکن قتل کی اس واردات میں ملوث افراد کے بارے میں کوئی ٹھوس تحقیقات نہیں کی گئیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کے قتل کی تحقیقات میں دانستہ غفلت کی مرتکب رہی ہے۔
فلسطینی وزیراعظم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے محض اپنے شہریوں کےخلاف کارروائیوں کی طاقت رکھتے ہیں۔ ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے تو وہ پہلے یاسرعرفات کے قاتلوں کا سراغ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم رام اللہ اتھارٹی سے یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ یاسرعرفات کو زہردینے والے کون ہیں اور وہ کہاں ہیں۔ نیز قتل کی اس اندھی واردات میں ملوث لوگوں کو کون سے خفیہ ہاتھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ یاسرعرفات کو زہر دے کر مارنے والوں میں کسی ایک کو بھی ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.