• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘ہیومن رائٹس ‘کی رپورٹ اسرائیل سے واضح جانبداری کا مظہر ہے: فلسطینی رہنما

منگل 25-12-2012
in فلسطین
0
plf human rights report one sided
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطینی تنظیم ”مزاحمتی کمیٹیز” کے ترجمان محمد البریم ”ابو مجاہد” نے ”ہیومن رائٹس واچ” کی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے متعلق حالیہ رپورٹ کو اسرائیل کے لیے جانبداری قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں قربانیاں دینے والوںاور جلادوں کو ایک صف میں کھڑا کرکے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے اور بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث اسرائیل کے لیے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس رپورٹ میں اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے معرکے میں بنیادی آزادیوں کے قوانین کی خلاف ورزی کی بات کی گئی ہے تاہم اس بات کو نظر انداز کردیا گیا کہ فلسطینی قوم اپنے وطن کی آزادی اور اسے صہیونی شکنجے سے چھڑوانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

ابو مجاہد نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہماری اسرائیل کے خلاف مزاحمت ہمارا ثابت حق ہے جس کی تمام قوانین اور عرف عامہ اجازت دیتے ہیں، انسانی حقوق کے دفاع کرنے والی تنظیم کو چاہیے کہ وہ فلسطینی اراضی پر قابض اسرائیلی ریاست کے بجائے ظلم کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت کاروں کے راکٹوں کی نوعیت اسرائیل کی جانب سے آنے والی موت اور تباہی سے دفاع کی ہے۔ اسرائیل بچوں، خواتین سمیت فلسطینی عمارتوں، گھروں اور مساجد پر خوفناک بمباری کرتا چلا آ رہا ہے جس پر مجبورا مزاحمت کار مقامی راکٹوں سے اس کا جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں فلسطینیوں سے برتے گئے تعصب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کی بنیاد ان اسرائیلی دعووں پر رکھی گئی ہے جس کے مطابق فلسطینی رہائشی علاقوں سے راکٹ برسائے گئے۔

”مزاحمتی کمیٹز” کے ترجمان نے بتایا کہ مغرب کی انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے انصاف پسند نہیں رہیں، ان تنظیموں کو چاہیے کہ وہ تاریخی طور پرمظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہوں، ان قوم کے ساتھ جس کے لاکھوں افراد کو گھروں سے ہجرت پرمجبور کرکے اور ہزاورں کو شہید کرکے ان کے وطن پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ ان تنظیموں نے اپنی آزادی کی جنگ لڑنیوالی فلسطینی قوم کی مزاحمت کا ساتھ دینے کے بجائے قوم کے مزاحمت کاروں پر تنقید شروع کر رکھی ہے۔

  
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.