رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے زیر حراست فلسطینی رہنما نائل البرغوثی کی ہمشیرہ حنان البرغوثی کو ان سے ملنے سے روک دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حنان البرغوثی نے بتایا کہ انہوں نے ’’ھداریم ‘‘ جیل میں قید نائل البرغوثی سے ملنے کے لیے جیل میں پہنچی مگرصیہونی جیلروں نے اسے ملنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں بھتیجے کی صالح البرغوثی کی شہادت کے بعد بھائی سے جیل میں ملنا چاہتی تھی مگراسرائیلی حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔
خیال رہے کہ نائل البرغوثی اسرائیلی جیلوں میں طویل عرصے تک قید رہنے والوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے زندگی کے 39 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ نائل البرغوثی والد نائل کی وفات کے بعد ان کی ہمشیرہ حنان اور ان کے شوہر مان نافع ہی ان سے جیل میں ملنے جاتے ہیں مگر اسرائیلی حکام نے انہیں بھی نائل البرغوثی سے ملنے سے روک دیا ہے۔