غزہ میں داخلہ اور قومی سلامتی کے وزیر فتحی حماد کا کہنا ہے کہ انہوں نے عام معافی کے دورانیے کے دوران اپنے آپ کو انتظامیہ کے حوالے نہ کرنے والے جاسوسوں کی ایک بڑی
تعداد کو گرفتار کیا ہے۔
حماد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی وزارت خفیہ طور پر سرنڈر کرنے والے جاسوسوں سے کئے گئے وعدے وفا کرے گی تاکہ وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوسکیں۔
انہوں عندیہ دیا کہ ان کی وزارت آنے والے دنوں میں اپنی قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے اور غزہ میں فلسطینی انٹیلی جنس سروسز کے لئے کام کرنے کی حامی بھرنے والوں کو رہا کردے گی۔
حماد کے مطابق ان کی وزارت نے جاسوسی کے مسئلے پر قابو پا چکی پے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
