• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں انتہاء پسند یہودیوں کا مسجد اقصی کے براق صحن پر دھاوا

ہفتہ 30-03-2013
in فلسطین
0
plf 30 haridim
0
SHARES
3
VIEWS
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے پچاس سے کم عمر فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد ان ہزاروں افراد نے قبلہ اول کے باہر ہی جمعہ کی نماز ادا کی۔ القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں کیے گئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کے تحت یہودی اہلکاروں نے فلسطینیوں کے مسجد اقصی تک پہنچنےکے تمام راستے مسدود کر رکھے تھے۔  
 
ایک جانب مسلمانوں کو اپنے تیسرے مقدس ترین مقام میں داخل ہونے سے روکا جارہا تھا تو دوسری جانب ہزاروں الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں نے مسجد اقصی کے گرد جمگھٹا لگا رکھا تھا اورمسجد سے متصل دیوار براق (دیوار گریہ) کے احاطے پر میں داخل ہوکر اپنی یہودی رسومات ادا کیں۔
 
ہزاروں اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے سن 1967ء سے اسرائیل کے زیر تسلط مشرقی القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے فلسطینیوں کے لیےآمد و رفت تک محال کردی گئی تھی۔
 
اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مسلمانوں کو مسجد جانے سے روکا گیا تاہم آرتھوڈوکس یہودیوں جمعرات کی شام سے ہی دیوار براق کے صحن میں آنا شروع کردیا تھا، سارا دن اور ساری رات یہودی جتھے یہاں آکر اپنی رسومات ادا کرتے رہے۔
 
اقصی فاؤنڈیشن کےمطابق چھبیس اپریل سے دیوار براق اور مسجد اقصی کے احاطوں میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ اور یہودی تہوار عید فصح کے حوالے سے یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔
 
فاؤنڈیشن نے زور دیا کہ دیوار براق مسجد اقصی کا جزو لاینفک ہے جس پر صرف اسلامی حق ہے۔ بالخصوص براق صحن کو سن 1967ء میں مراکشی کالونی منہدم کرکے بنایا گیا تھا جس پر یہودیوں نہیں بلکہ مسلمانوں کا حق ہے۔ اس حوالے سے تمام تلمودی حوالے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.