• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ھناء شلبی کی غزہ بدری سنگین جرم: حماس، اسلامی جہاد

پیر 02-04-2012
in فلسطین
0
plf hana_photos
0
SHARES
0
VIEWS

plf hana_photos

فلسطین کی دو بڑی مذہبی ، سیاسی اور عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے بیالیس روز تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی اسیرہ ھناء شلبی کو مغربی کنارے کے بجائے غزہ بدر کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین جرم قرار دیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں بڑی مذہبی جماعتوں نے ھناء شلبی کی غزہ بدری کے بارے میں یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیل ھشارون میں زیرحراست فلسطینی اسیرہ اور اسلامی جہاد کی خاتون رہ نما ھناء شلبی نے اپنی چھ ماہ کی انتظامی حراست کےخلاف احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ کل اتوارکے روز تک اس نے اپنی بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رکھی جب تک اسے رہا نہیں کردیا گیا تاہم صہیونی حکومت نے ایک سازش کے تحت اسے رہا کرنے کے بعد مغربی کنارے میں اس کے آبائی شہرمیں منتقل کرنے کے بجائے غزہ کی پٹی میں لے جایا گیا ہے۔
اس پر ردعمل میں حماس اور اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ ھناء شلبی کی غزہ بدری اسرائیلی جرائم ہی کی ایک کڑی ہے جن کا ارتکاب وہ فلسطینی قوم اور اسیران کےحوالے سے کئی عشروں سے کرتا چلا آ رہا ہے۔
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ھناء شلبی کی مغربی کنارے کے بجائے غزہ بدری اسرائیلی فوج اور حکومت کے سنگین جرائم میں سے ایک سنگین جرم ہے۔ صہیونی ریاست جس طرح فلسطینی اسیران کو اذیتیں دینے کو قانون کا درجہ دیتی ہے اسی طرح اسیران کو رہا کرکے انہیں ان کے آبائی شہروں سے دور رکھنے کی سازش کی جاتی ہے۔ ھناء شلبی کی غزہ بدری اس لیے بھی کی گئی ہے کیونکہ اسرائیل اسیران کو رہائی کے بعد ان کی شہر بدری کا ایک نیا باب کھولنا چاہتا ہے”۔
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم اور الزام کےحراست مین رکھنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اسی طرح رہائی کے بعد فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن سے دور کرنا بھی سنگین جرم ہے۔
درایں اثناء اسلامی جہاد نے بھی قابض صہیونی فوج کی جانب سے ھناء شلبی کو رہائی کے بعد غزہ منتقل کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد کے رہ نما خالد البطش نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ھناء شلبی کی رہائی کے بعد غزہ ندری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کیونکہ ھناء کی شہری بدری عالمی قوانین اور مروجہ عالمی ضابطوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسلامی جہاد کے رہ نما کا کہنا تھا کہ اسرائیل دراصل فلسطینیوں کو ان کے اصلی وطن میں آباد دیکھنا ہی نہیں چاہتا یہی وجہ ہے کہ کبھی تو فلسطینیوں کو دوسرے ملکوں میں دربدر کر دیا جاتا ہے اور کبھی انہیں فلسطین کے اندر ہی آبائی شہروں سے دور رکھا جاتا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.