اسرائیلی فوجی عدالت نے گزشتہ روز حراست میں لیے گئے گیارہ فلسطینیوں کی مدت گرفتاری میں توسیع کر دی ہے۔ اس امر کا انکشاف انسانی حقوق کی تنظیم تضامن فاونڈیشن نے کیا۔
فاونڈیشن کے وکیل محمد عبید نے واضح کیا کہ بتاح تکفا میں اسرائیلی فوجی عدالت نے گرفتارشدگان میں سے محمد منیر ابو صالح کی قید میں نو دن جبکہ دیگر تین فلسطینیوں کی مدت حراست میں 5 دن کا اضافہ کر دیا ہے۔
جلما عدالت نے تفتیش مکمل ہونے تک انس جراوش کی مدت حراست میں 11 دن جبکہ دیگر تین قیدیوں کی قید میں 4 دن کا اضافہ کر دیا۔ سلام فوجی عدالت نے محمود عامر ناصر کی مدت حراست کو 16ستمبر تک بڑھا دیا۔
درایں اثنا قابض انتظامیہ نے مغربی کنارے کی جامعہ”النجاح نیشنل یونیورسٹی”کے لیکجرار ڈاکٹر بشیر رادی رجیب کو دو ہفتے قید میں رکھنے کے بعد بالآخر رہا کر دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
