• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گاؤں مسماری کے خلاف دائر فلسطینیوں کی درخواست مسترد

جمعہ 21-03-2014
in فلسطین
0
plf application
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک عدالت نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے ایک گاؤں کو مسمار کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے، جس کے بعد صہیونی فوج کے لیے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں واقع "ام الحیران” گاؤں کو مسمار کرنے کا آئینی اختیار مل گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "ام الحیران” قصبے کے فلسطینی شہریوں نے صہیونی مجسٹریٹ عدالت کا فیصلہ اسرائیل کی سینٹرل کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجسٹریٹ عدالت کا سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے اسرائیلی علاقوں میں فلسطینیوں کے 33 قصبات کی مسماری کا فیصلہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ لہٰذا عدالت دوسری عدالت کے فیصلے کے خلاف نیا فیصلہ جاری کرے، تاہم جمعرات کے روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے "ام الحیران” قصبے کی مسماری روکنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

مقامی فلسطینی شہریوں اور "مرکزعدالہ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ  وہ سینٹرل کورٹ کا فیصلہ صہیونی سپریم کورٹ میں چلینج کریں گے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے 33 دیہات کو مسمار کر کے وہاں کے تمام فلسطینی باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ 10 سال قبل سنہ 2003ء میں جاری کیا گیا تھا۔
 
اسرائیل ام الحیران قصبے  میں ایک جگہ "حیران ٹاؤن” کے نام سے یہودیوں کے لیے ایک کالونی تعمیر کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فیصلے پرعمل درآمد نہ ہونے کی وجہ معاملے کا عدالت میں زیرسماعت ہونا تھا۔

یاد رہے کہ "ام الحیران” گاؤں فلسطین کے ان بدقسمت دیہات میں شامل ہے جہاں پر اسرائیل کے قیام کے وقت بڑے پیمانے پر نہتے فلسطینیوں کا خون بہایا گیا تھا۔ اس قصبے سے1956ء میں صہیونی فوج نے طاقت کے ذریعے ہزاروں فلسطینیوں کو بے دخل کرتے ہوئے ان کی املاک پرقبضہ جما لیا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.