• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کم سن فلسطینی طالبہ ملاک الخطیب اسرائیلی جیل سے رہا

جمعہ 13-02-2015
in فلسطین
0
plf released-from-jail
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل نے چودہ سالہ فلسطینی طالبہ ملاک یوسف الخطیب کو چھے ہفتے کے بعد جیل سے رہا کردیا ہے۔

اس طالبہ کو اسرائیلیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ صہیونی حکام نے اب مفروضوں کی بنیاد پر بچوں اور طالبات کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے طولکرم سے اطلاع دی ہے کہ طالبہ ملاک الخطیب کے والدین،عزیز واقارب اور قصبے کے مئیر نے اس کا استقبال کیا ہے۔اس کے بعد طالبہ کو وہاں سے چالیس کلومیٹر دور واقع آبائی گاؤں بیطین لے جایا گیا ہے۔

اس طالبہ کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 31 دسمبر کو اسکول سے گھر واپسی کےوقت گرفتار کر لیا تھا۔اس کو ایک فوجی عدالت نے دوماہ کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔ فلسطینیوں کے قیدی کلب کا کہنا ہے کہ طالبہ کی کم عمری کی وجہ سے اس کی دو ہفتے کی سزا معاف کر دی گئی تھی۔

اسرائیلی استغاثہ کے مطابق اس طالبہ نے ہاتھ میں ایک پتھر پکڑ رکھا تھا۔ وہ اس نے اپنے گاؤں کے نزدیک سڑک پر سے گزرنے والی کاروں پر پھینکنا تھا۔اس سڑک کو یہودی آباد کار آمد ورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس پر یہ بھی من گھڑت الزام عاید کیا گیا تھا کہ اس کے پاس ایک چاقو تھا اور اس نے گرفتاری کی صورت میں سکیورٹی اہلکاروں کو گھونپنا تھا۔

فلسطینی طالبہ کی گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوج کی ترجمان نے کہا تھا کہ اس کو پلی بارگین کے بعد قصور وار قرار دیا گیا تھا لیکن اس کے والد نے اس موقف کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ اگر چودہ سالہ لڑکی کے ارد گرد اسرائیلی فوجی ہوں گے تو وہ کسی بھی چیز کا اعتراف کر لے گی۔ اگر اس پر جوہری ہتھیار رکھنے کا الزام عاید کیا جاتا تو وہ اس کو بھی قبول کرلے گی۔ طالبہ ملاک کی گرفتاری پر میڈیا نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا۔ لڑکی ہونے کے ناتے ان کی گرفتاری کی خوب تشہیر کی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی ایک تنظیم دفاع برائے اطفال فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل غرب اردن سے ہر سال پتھراؤ کے الزام میں قریباً ایک ہزار بچوں کو گرفتار کرتا ہے۔فلسطینی قیدی کلب کے اندازے کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں دوسو سے زیادہ کم سن فلسطینی قید ہیں۔ان میں چار لڑکیاں ہیں اور ملک ان میں سب سے کم عمر تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.