• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈاکٹر دویک کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مقدمہ کی سماعت مارچ کے آخر تک ملتوی

اتوار 08-02-2015
in فلسطین
0
plf case-postponded
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کے خلاف جاری ایک جعلی مقدمہ کی سماعت مزید ایک ماہ سے زاید عرصے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے چوبیس مارچ کو دوبارہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر فلسطینی رہ نما ڈاکٹر الدویک کی اہلیہ نجلا عثمان نے بتایا کہ اسرائیل کی "عوفر” فوجی عدالت نے ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ کی کارروائی 24 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ انہوں ‌نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت میں اب تک ڈاکٹر عزیز دویک کو 12 مرتبہ پیش کیا جاچکا ہے۔

نجلا عثمان نے بتایا کہ ڈاکٹر عزیز الدویک پر الزام ہے کہ انہوں ‌نے مغربی کنارے میں حماس کے یوم تاسیس کے ایک جلسے سے خطاب کیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ اب تک ڈاکٹر عزیز الدویک کو انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ سابقہ فیصلے میں انہیں 14 ماہ کی انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ جاری مقدمہ میں ان کی اس سزا میں تخفیف کی توقع کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈاکٹر عزیز الدویک کو گذشتہ برس جون میں اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب تین یہودیوں کی گم شدگی کے بعد صہیونی حکومت نے حماس کے خلاف مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا تھا۔ اس کریک ڈاون میں تین سو سے زاید کارکنوں کو حراست میں‌ لے لیا گیا تھا۔ جن میں ڈاکٹر عزیز الدویک سمیت درجنوں ارکان پارلیمنٹ‌ بھی شامل تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.