فلسطینی مجلس قانون ساز کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی سے صہیونی عقوبت خانوں میں موجود اسیران کے اہل خانہ کی حالت زار دیکھنے کے لیے غزہ کے دورے کا مطالبہ کردیا۔
بحر نے یہ مطالبہ اتوار کی دوپہر اسیران اہل خانہ کے کیمپ میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کو صرف مذمت اور تنقید کی پالیسی سے آگے بڑھ کر بھی کچھ کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر بحر نے عرب دنیا اور فلسطین کی معروف شخصیات سے اسرائیلی جیلوں میں غیر انسانی سلوک کے شکار فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے معاملے میں دلچسپی لینے کی اپیل کی اور کہا کہ آخر کار فتح ’’بھوک پیٹ‘‘ تحریک کی ہی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلسطین کے اراکین پارلیمان اور معروف شخصیات جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دلیر اسیران کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ اگر جیلوں میں اسیران اپنے اہداف کے حصول میں اختلاف رائے کا شکار ہوگئے تو ہم بھی یہاں غزہ میں تقسیم ہو جائیں گے اور ہم اس کیمپ کو جاری اسیران کی آزادی تک طول دے دیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

