الخلیل(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’’0404‘‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز نے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک چیک پوسٹ سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ہے۔ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔