• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چاقو حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 06-01-2016
in فلسطین
0
11037108 567803573367405 7342927493504891288 n
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز ۔مرکز اطاعات) فلسطین مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مقامی ٹرین کے اسٹیشن پر ایک فلسطینی شہری کے چاقو سے حملے میں کم سے کم دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ سوموار کی شام بیت المقدس میں شاہراہ ’’بارلیف‘‘پر ایک ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو درمیانے درجے کےزخم آئے ہیں جب کہ فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک چاقو بردار فلسطینی نے اچانک پولیس اہلکاروں میں گھس کران پر چاقو سے پے درپے وار کرنا شروع کردیے جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ موقع پرموجود دوسرے پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی وہاں جمع ہوگئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور صوتی بموں سے انہیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے دو یہودی آباد کاروں کو چاقو سے زخمی کیا ہے۔ ان کی عمریں 20 اور 29 سال بتائی جاتی ہیں۔ یہ واقعہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر پیش آیا۔ دونوں زخمی یہودیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینلوں پر زخمی پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی جانب سے دو افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا ہے۔ پولیس کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے جس کا آبائی تعلق مشرقی بیت المقدس سے ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineچاقو حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.