اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پرمقیم چار فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرنے اور انہیں اپنے ہاتھوں سے گرانے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
عقربا بلدیاتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بلال عبدالھادی نے "مرکز اطلاعات فلسطی” کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے عقربا کے چار فلسطینی شہریوں فوزی عبداللہ، بنی جابر،فکری جابر اور سامی مصطفیٰ کے خاندانوں کو مکان خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مکانوں کی تعمیر غیرقانونی طریقے سے عمل میں لائی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
