مقبوضہ فلسطین میں سرگرم اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس نے عکا شہر کی تاریخی مسجد رمل کی مینارو ں کی تعمیر نو مکمل کرلی ہے۔
قبل ازیں موسمی اثرات اور بحری آب و ہوا کے باعث پڑنے والی دراڑیں کسی بھی وقت ان میناروں کے انہدام کا سبب بن سکتی تھیں۔
چار سو سال قدیم اس تاریخی مسجد کے میناروں اور گنبد کی تعمیر کے اس منصوبے پر سولہ ہزار ڈالرز لاگت آئی ہے۔ ماہرین نے مخصوص مواد سے میناروں کو گنبد میں پڑنے والی دراڑو کو بھرا۔ میناروں کو مضبوط کرنے کے لیے کے اوپر مخصوص مواد ملا گیا۔
تاریخی مسجد رمل کے میناروں کی تعمیر نو کے اس پروگرام کی نگرانی ماہر آرکیالوجسٹ اور ماہر تعمیر مروان حماد کر رہے تھے۔ انہیں بالخصوص آثار قدیمہ کی عمارتوں کو بحال کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
