فلسطین کی پیپلز پارٹی نے مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز سے اپنے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے کچھ روز قبل طولکرم شہر سے پیپلز پارٹی کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
پارٹی کے رہنما فھمی شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ اتھارٹی کی یہ کارروائیاں اسرائل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے ان کے موقف کی بنا پر ہیں، اتھارٹی اپنے اس انتہائی گھٹیا کارروائیوں سے آزادی اظہار رائے کا حق چھین رہی ہے۔
فھمی شاہین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کی جانب سے پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر حملوں کے تسلسل سے صرف انکے جمہوری حقوق اور آزادی اظہار رائے کے حق پر ہی ڈاکہ نہیں ڈالا جارہا بلکہ اس سے قومی وحدت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
پارٹی کے رہنما نے کہا کہ گزشتہ دنوں گرفتار کیے گئے ان کے پانچ کارکنوں کو سیاسی اختلاف کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب اسی علاقے میں اسرائیلی فوج کی پکڑ دھکڑ مہم بھی جاری تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
