مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی جانب جاتے ہوئے راستوں اور داخلی دروازوں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود پچاس ہزار فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں نمازی جمعہ ادا کرنے کے لیے نماز کی جگہ باب الرحمۃ میں جمع ہوگئے۔
اسلامی اوقاف نے بتایا کہ بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے تقریبا 50 ہزار مسلمان عبادت گزاروں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جُمعہ ادا کی ۔ نیز عرب ممالک سے آئے مسلمانوں نے نماز جمعہ کا خطبہ سنا۔
خطبہ کے دوران امام مسجد اقصیٰ الشیخ اسماعیل نواھضہ نے اہالیاں القدس اور وہاں پہنچنے والے تمام فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قومی اور دینی زمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اسلامی مقدس مقام پر اپنی موجودگی کو مزید بڑھائیں۔ انہوں نے اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے حصول اور مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ مقدس شہر میں فلسطینیوںکی ثابت قدمی اور بہادری مسجد اقصیٰ اور ان کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کی شکست ہے۔