فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ایک ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر صہیونی فوجیوں کے تشدد سے مقامی انسانی حقوق کے مندوبین
اور کئی غیرملکی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ احتجاجی مظاہرہ الخلیل کے قریب اسرائیل کی یہودی بستیوں کے تحفظ کے لیے تعمیر کردہ نسلی دیوار کے خلاف کیا گیا تھا۔ جس میں سیکڑوں فلسطینیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیرملکی شہریوں نے بھی شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر کے شمال میں بیت امر کے مقام پر احتجاجی مظاہرین نے ‘‘کارمی سور’’ نامی ایک یہودی کالونی کے قریب فلسطینیوں نے جلوس نکالا۔ مظاہرین اپنے غصب شدہ اراضی کی طرف بڑھنا چاہتے تھے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے انہیں روکنے اور منتشر کرنے کے لیے ان پر اندھا دھند لاٹھیاں برسائیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے ، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
