فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے قلقیلیہ شہر میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی غنڈہ گردی کے خلاف ہونے والے ایک پرامن مظاہرے پر صہیونی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قلقیلیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد علاقے میں اسرائیلی فوج کا روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن اور یہودی آباد کاری کے خلاف جلوس نکالا، جس میں سیکڑوں شہری شریک تھے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، اشک آور گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیوں کے علاوہ براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کا جلوس جامع مسجد عمر بن خطاب سے شروع ہوا اور اسرائیلی فوج کی جانب سے بند کی گئی شاہرہ کی طرف بڑھنے لگا۔ فلسطینی مظاہرین اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ کفر قدم میں بند کی گئی شاہراہ کو کھولنے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین