(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جمعہ اور ہفتہ کے دن کے علاوہ باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شر پسندعناصر کی جانب سے صہیونی فوج کی مکمل سیکیورٹی میں ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا گیا اورمسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے ہمراہ باب الساھرہ کے راستے داخل ہوکر قبلہ اول کے صحنوں میں اشتعال انگیز چکر لگائےاور مسجد میں مو جود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے دن کے علاوہ باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔