(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محمود معالی کو چھ ماہ تک بدنام زمانہ اسرائیلی جیل اوفر میں تفتیش کے دوران بدترین تشددکیا اور 2000 شیلکل جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ کے دیر جریر قصبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمود معالی کو صہیونی جیل سےرہا کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی قیدی کو ایک سال قبل صہیونی فوج نے ان کے گھر سے گرفتار کی تھا اور ان پر فلسطینی مزاحمتی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزام عائد کی ے تھے جس کے نتیجے میں محمود معالی کو چھ ماہ تک بدنام زمانہ اسرائیلی جیل اوفر میں تفتیش کے دوران بدترین تشددکیا اور 2000 شیلکل جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کے وقت قابض فوج نے شہری کے اہل خانہ کو بھی وحشیانہ تشدد کی ااور ان کے گھر کے قیمتی سامان کی لوٹ مارکی اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا کر مکان کو کھنڈر کر دیا تھا، تاہم قیدی کی رہائی کے وقت اسیر کے خاندان سمیت فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے محمود معالی کا استقبال کیا اور ان کی رہائی کی خوشیاں منائیں۔