(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمتی فورسز نے غزہ میں مختلف دراندازیوں میں زیرو رینج کی جھڑپوں کا سامنا کرتے ہوئے اور صیہونی فوج کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ میزائل بیراجوں کو قابض فوج کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں کو نشانہ بنانےکابھی اعلان کیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سےجاری تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مجاہدین نے صیہونی فوج کےایک گروپ کو بارودی سرنگ کےدھماکے سے اڑانے میں کامیاب ہوگئےجس میں کم سے کم 30 اسرائیلی فوجی مارے گئے، جس کے بعد جو زندہ بچ گئے انہیں خان یونس شہر کے شمال مشرق میں پوائنٹ صفر سےنشانہ بناتے ہوئےختم کردیاگیا۔
القسام بریگیڈز نے عام شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے قتل عام کے جواب میں "عسقلان” اور مقبوضہ "آویشالوم” پر راکٹوں ں سے بمباری کی۔ القسام بریگیڈز نے خان یونس شہر کے شمال میں دو صہیونی ٹینکوں اور ایک فوجی جہاز کو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈز نے خان یونس شہر کے شمال میں ایک صہیونی D9 بلڈوزر کو "ٹنڈوم” گولے سے نشانہ بنایا القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو بیت لاہیا کے مشرق میں دشمن کے سپاہیوں کے ایک گروپ کے ساتھ قسام کی سرنگوں میں سے ایک کو اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔
القسام بریگیڈز نے 114 ملی میٹر کم فاصلے تک مار کرنے والے "رجوم” میزائل سسٹم سے "امیتاائی” کی بستی پر بمباری کی۔ القسام بریگیڈز نے بیت لاہیا کے جنوب میں دو صہیونی ٹینکوں کو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔ القسام مجاہدین نے بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر چھپی خصوصی صہیونی فورس کو اینٹی فورٹیفائیڈ ٹی بی جی شیل سے نشانہ بنایا، اس کے ساتھ مشین گنوں سے تصادم ہوا، اور فورس کے متعدد سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔
القسام مجاہدین نے اعلان کیا کہ انہوں نے دیر البلح کے مشرق میں 5 صہیونی گاڑیوں کو گوریلا بموں اور "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ القسام بریگیڈز نے "رعیم” فوجی اڈے اور سیدروٹ بستی پر راکٹوں سے بمباری کا اعلان کیا۔ القسام بریگیڈز نے دیر البلح اور خان یونس کے مشرق میں دشمن کے فوجیوں کے دو مراکز پر بھاری ہتھیاروں کے مارٹر گولوں سے بمباری کی۔ القسام بریگیڈز نے جبالیہ کے مغرب میں گھسنے والے صہیونی ٹینک کو "ال یاسین 105” میزائل سے نشانہ بنایا۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 60 صیہونی فوجیوں کی ایک فورس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ان میں سے ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔
القسام بریگیڈز نے مقبوضہ شہر ماجین کے مشرق میں دشمن کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ آج فجر کے وقت القسام مجاہدین نے ححر الدیک کے مشرق میں اس کے پوزیشننگ پوائنٹ پر خیموں کے اندر درجنوں قابض فوجیوں جن کی تعداد ساٹھ تک ہوسکتی ہے پر 3 اینٹی پرسنل بم دھماکے کیے۔