گزشتہ ہفتےسے بیرون ممالکے کے دورے پر روانہ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ تین ممالک کا دورہ کرنے کے بعد آج صبح ترکی پہنچ گئے ہیں۔ دیگر فلسطینی رہنماؤں کا وفد بھی سوڈان سے استنبول کے سفر میں ان کے ہمراہ تھا۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ھنیہ آج بروز اتوار کی دوپہر کو ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان سے استنبول میں ملاقات کرینگے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنما حالیہ دنوں ہونے والی حماس اور فتح کی مفاہمت سمیت فلسطین کے تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ سنہ2006ء کے بعد پہلی مرتبہ ببرون فلسطین کے دورے پر نکلے ہیں۔ ان کے پروگرام میں سوڈان، قطر، تیونس، بحرین اور ترکی کے دورے شامل ہیں۔ غزہ کے اہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کےدوران غزہ کی تعمیر نو وزیر اعظم کی اولین ترجیح رہیگی۔ اس دوران وہ ان ممالک کےوزراء اعظم کو غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لینے پر آمادہ کرینگے۔