• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

وباءکی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند کرنا  قبول نہیں: عکرمہ صبری

پیر 07-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
وباءکی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند کرنا  قبول نہیں: عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب ، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے  کہ صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ  کوعالمی وباء  کورونا وائرس  کی آڑ‌میں‌بند کرنا بحران کو دانستہ طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کرنا  ہے اور یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب ، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صہیونی حکومت عالمی وباء کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کی بجائے مسجد کو سیل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند کرنا  قبول نہیں، صہیونی حکومت کی یہ چال القدس کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنا اور یہودی آباد کاروں‌کو قبلہ اول پر دھاووں میں مدد فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنےکے سوا کچھ نہیں ہے ۔

الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجد میں نماز کے لیے آنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور وباء کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا تے ہوئےنماز کے لیے وضو گھر سے کرکے آئیں جبکہ  چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں اور اپنے لیےمصلیٰ ساتھ لائیں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے صہیونی حکام فلسطینی مسلمانوں کومتعدد مرتبہ مسجد اقصی سےحفاظتی انتظامات کا بہانہ بناکر بےدخل کر چکی ہے مگر یہودی شر پسند آبادکاروں کو پولیس  اورفوج کی حفاظت  میں مسجد میں داخل ہوکر  مقدس مقامات کی بے حرمتی کے موقع فراہم کرتی ہے  ۔

Tags: صہیونی حکومتعکرمہ صبریکورونا وائرسمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.