• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نُصرت اسیران کی آن لائن مہم قابل تحسین کوشش ہے: عزت رشق

منگل 18-12-2012
in فلسطین
0
plf online1
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حمایت میں ‘فیس بک’ اور’ٹیوٹر’ پرعالمی رابطہ مہم پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے رُکن عزت رشق نے نُصرت اسیران کی عالمی مہم کوایک قابل تحسین کوشش قرار دیتے ہوئے اس کے منتظمیں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی رہائی ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ "جب تک آخری فلسطینی اسرائیلی دشمن کی جیلوں سے رہا نہیں ہوتا، حماس ایسی مہمات جاری رکھے گی۔

نُصرت اسیران مہم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے عزت رشق کا کہنا تھا کہ ’’ایسی مہمات کے ذریعے ہم فلسطینی اسیروں کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیز ایسی مہم کے ذریعے اسرائیلی جیلروں کے قیدیوں سے روا رکھنے جانے والے ظالمانہ برتاؤ کو بھی بے نقاب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسی مہم کے ذریعے قیدیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف بھی آواز اٹھائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فلسطینی اسیران سے یکجہتی کی حالیہ مہم اب چلائی گئی مہمات میں سب سے بڑی اور مؤثر کاوش ہے۔ اس مہم کے لیے فیس بک پر 350 صفحات مخصوص کیے گئے ہیں جنہیں عربی، انگریزی، ترکی، عبرانی، روسی، جرمن، پرتگالی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبانوں میں مشتہر کیا جا رہا ہے۔ ہم سماجی کارکنوں کی اس عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پوری قوم کی جانب سے شکرگذار ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست اسیران ایمن شراونہ اور سامرالعیساوی گزشتہ چھے ماہ سے بھوک ہڑتال پرہیں۔ ان کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں پہلے بھی مطالبات کرتی چلی آئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہڑتالی اسیران کا مسئلہ اجاگر کرنے کی یہ پہلی مؤثر کوشش ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.