مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں 2020 صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں کی جانب سے نومبر میں روز مرہ کی بنیاد پر قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرنے والوں میں فوجی، پولیس اہلکار، انٹیلی جنس اداروں کے گماشتے،صیہونی طلبا اور سیاسی اور مذہبی لیڈر بھی شامل تھے۔
اعدادو شمار کے مطابق قبلہ اوّل پر دھاوا بولنے والوں میں 45 فوجی، 1294 سول یہودی اور 681 یہودی طلباء شامل تھے۔