• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نقب، جلبوع جیلوں کے بھوک ہڑتالی اسیران شکاری کتوں کی قریبی بیرکوں میں منتقل

اتوار 06-05-2012
in فلسطین
0
plf palestine_tranferred
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_tranferred
اسرائیلی حکام اپنے زیر حراست فلسطینی اسیران کی 20 روز سے جاری بھوک ہڑتال کو ناکام بنانے کی سرتر کوششیں کر رہے ہیں۔

 

انسانی حقوقی کی یک جہتی فاؤنڈیشن کے مطابق حال ہی میں اسرائیل نے جلبوع اور نقب کی جیلوں میں اسیران کو ایسی بیرکوں میں منتقل کردیا جن کے قریب شکاری کتے بھی موجود ہیں۔
عالمی سولی ڈیرٹی فاؤنڈیشن نے تجزیہ کار احمد بیتاوی کے بہ قول جلبوع جیل میں بھوک ہڑتال کی پاداش میں اسیران کو اس بیرک میں منتقل کردیا گیا جس کے کچھ میٹر کے فاصلے پر شکاری کتے رکھے گئے ہیں جو سارا دن اور ساری رات بھونکتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اسیران سونے کے قابل تک نہیں رہے۔
احمد بیتاوی نے بتایا کہ تین ہفتوں سے کچھ نہ کھانے کے سبب نقاہت کے شکار ان اسیران کے لیے نیند ہی ایک ایسا وسیلہ تھا جو انہیں کچھ عرصے کے لیے بھوک اور کمزوری کی تکلیف سے قدرے نجات دیتا تھا تاہم شکاری کتوں کے قریب منتقلی کے بعد یہ اسیران نیند سے بھی محروم کردیے گئے ہیں۔
بیتاوی نے بتایا کہ اسیران کو بھوک ہڑتال سے باز رکھنے کے لیے ہر روز اسرائیلی جیل انتظامیہ نئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ ’’بھوکے پیٹے معرکے‘‘ میں شریک ان اسیران کو زبردست جسمانی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب محمد عرمان نے واضح کیا کہ جلبوع کی جیل میں بھی انتظامیہ نے اسیران کو صرف ایک بیرک سے دوسری بیرک منتقل کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہیں بھی شکاری کتوں کی قریبی بیرک میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس جیل میں محمد عرمان کو عباس السید، اور شیخ جمال ابو الھیجا کے ہمراہ کتوں کے قریب ڈالا گیا ہے۔ صہیونی فورسز جرائم مجرموں کو بھی فلسطینی اسیران کے ہمراہ اس بیرک میں منتقل کر رہے ہیں جس کا مقصد ان اسیران کی تکالیف کو دو چند کرنا ہے۔
بیرک میں آنے والے جرائم پیشہ یہودی فلسطینی اسیران کو دن رات گالیاں دیتے اور لڑتے رہتے ہیں۔ محمد عرمان نے بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم انسانوں کے ساتھ نہیں بلکہ جانوروں کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہمارے ساتھ ہونے والا سلوک جانوروں سے بھی بدتر ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.