مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ منگل کو انتہا پسند یہودیوں کے کئی گروپ مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے کے راستے داخل ہوئے۔ اس موقع پر فوج اور پولیس کی جانب سے انتہا پسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
انتہا پسند یہودیوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز حرکات کیں اور فلسطینی نمازیوں کو سب وشتم کا نشانہ بنایا۔ اس دوران انتہا پسند یہودی ربیوں نے قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دوسری جانب مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ صہیونی پولیس اہلکاروں نے نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور گھنٹوں انہیں مسجد کےباہر کھڑا کرکے ان کی تلاشی لی جاتی رہی۔
