• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ناروے کے ریٹائرمنٹ فنڈ کا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

ہفتہ 01-02-2014
in فلسطین
0
plf norway1
0
SHARES
1
VIEWS

 

یورپی ملک ناروےمیں اسرائیل کی فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں قائم کارخانوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیز ہوگئی ہے۔ ناروے میں ملک کے سب سے بڑے ریٹائرمنٹ فنڈ نے مقبوضہ فلسطینی

شہروں میں یہودی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے باضابط بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ناروے کی وزارت مالیات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی کارخانوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ گذشتہ برس نومبرمیں کیا گیا تھا جس پراب باضابطہ طورپر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں  پنشن فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے والی دو کمپنیوں”افریقا ۔ اسرائیل انویسٹمنٹ”دنیا سیبوس” کو دیے گئے ٹھیکے واپس لے لیے گئے ہیں۔
 
جلد ہی ریٹائرمنٹ بنک”جی بی ایف جی” مزید ان تمام کمپنیوں سے تعلق ختم کردے گا جو ایک جانب اس ادارے میں کام کررہی ہیں اور ساتھ ہی وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوںمیں یہودی سرگرمیوں میں اسرائیل کا بھی ساتھ دے رہی ہیں۔خیال رہے کہ ناروے میں اسرائیلی مصنوعات کی تین سالہ پابندی پچھلے سال اگست میں ختم ہوئی تھی جس پرانسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
انسانی حقوق اور عوامی دباؤ کے بعد ناروے حکام نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس اور مغرب کنارے میں اسرائیلی کارخانوں میں تیار ہونے والی اشیاء کی خرید وفروخت پرپابندی عائد کردی تھی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.